عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے دور یہی آٹا 600کا تھیلا مل رہا تھا جبکہ گندم کا فی من ریٹ 22سو روپے تک پہنچ گیا ہے . عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے میں آٹے کی قیمت میں 80روپے اضافہ ہوا ہے جبکہ ایک کلو گھی نے ٹرپل سنچری بھی کراس کرلی ہے . عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ چھ ماہ سے چینی مسلسل سنچری سکور سے زائد کررہی ہے جبکہ پہلے چینی میں جہانگیرترین کو نوازا گیا اب خسرو بختیار کو نوازا جارہا ہے . عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پہلے سنتے تھے غریب صرف مرغی گوشت کا نہیں کھاسکتے تو دال روٹی کھالیں لیکن آج دال اور روٹی بھی غریب کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے . عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ چنے کی دال 160روپے کلو اور روٹی پندرہ سے 20روپے کی مل رہی ہے جبکہ سبزیوں کے ریٹس بھی آسمان سے باتیں کررہے ہیں . مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اور عثمان بزدار کسی دن خود مارکیٹ میں سودا سلف لینے جائیں ان کو مہنگائی کا لگ پتہ جائے گا جبکہ پنجاب کے وزیر خوراک اور وزیر صعنت عرصہ دراز سے غائب ہیں . .
لاہور (قدرت روزنامہ)آٹا،گھی،چینی اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا . تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا آٹا،گھی،چینی اور دالوں کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 20کلو آٹے کا تھیلا 1200سے 1150روپے میں فروخت ہورہا ہے .
متعلقہ خبریں