آٹا،گھی،چینی اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ)آٹا،گھی،چینی اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا آٹا،گھی،چینی اور دالوں کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 20کلو آٹے کا تھیلا 1200سے 1150روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے دور یہی آٹا 600کا تھیلا مل رہا تھا جبکہ گندم کا فی من ریٹ 22سو روپے تک پہنچ گیا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے میں آٹے کی قیمت میں 80روپے اضافہ ہوا ہے جبکہ ایک کلو گھی نے ٹرپل سنچری بھی کراس کرلی ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ چھ ماہ سے چینی مسلسل سنچری سکور سے زائد کررہی ہے جبکہ پہلے چینی میں جہانگیرترین کو نوازا گیا اب خسرو بختیار کو نوازا جارہا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پہلے سنتے تھے غریب صرف مرغی گوشت کا نہیں کھاسکتے تو دال روٹی کھالیں لیکن آج دال اور روٹی بھی غریب کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ چنے کی دال 160روپے کلو اور روٹی پندرہ سے 20روپے کی مل رہی ہے جبکہ سبزیوں کے ریٹس بھی آسمان سے باتیں کررہے ہیں۔

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اور عثمان بزدار کسی دن خود مارکیٹ میں سودا سلف لینے جائیں ان کو مہنگائی کا لگ پتہ جائے گا جبکہ پنجاب کے وزیر خوراک اور وزیر صعنت عرصہ دراز سے غائب ہیں

Recent Posts

18ویں آئینی ترمیم تمام قومیتوں کیلئے زندگی کی بنیاد ہے، ایمل ولی

پشاور(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے نو منتخب صدر ایمل ولی خان نے…

49 mins ago

وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ…

55 mins ago

این اے 44 ، ایسا حلقہ جس سے جیتنے اور ہارنے والے دونوں صوبے کے حکمران بن گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ اسماعیل خان کا حلقہ این اے 44 ، پاکستان کا…

1 hour ago

سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافہ،18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی: سروے رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافے کے بعد 18 فیصد لوگوں نے…

1 hour ago

امن دشمن عناصر کےخلاف پولیس کا آپریشن فورس کی پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظہر ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تخریب کاروں کے خلاف پولیس کی کامیاب کارروائی پر اظہار…

1 hour ago

مریم نواز بھی ڈیپ فیک کا شکار، غیرمناسب ویڈیو وائرل

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے…

1 hour ago