کوئی کچھ بھی کرلے پارلیمنٹ کی بالادستی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعظم


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا فیصلہ قبول کرنا ہوگا، بالادستی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔شہباز شریف نے اسلام آباد میں اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں مسلم لیگ ن اور اس کی اتحادی جماعتوں کے 176 سے زائد ایم این ایز نے شرکت کی۔
وزیراعظم نے ملکی مجموعی صورتحال ارکان اسمبلی کے سامنے رکھ دی۔وزیراعظم نے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے اسکا فیصلہ قبول کرنا ہوگا، حکومت ہر معاملے پر پارلیمنٹ کے فیصلوں پر عمل یقینی بنائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوئی کچھ بھی کر لے پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔