بیک وقت الیکشن؛ حکومت کا مذاکرات کے لیے پی ٹی آئی سے رابطہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تمام اسمبلیوں میں ایک ساتھ الیکشن کے لیے حکومت نے تحریک انصاف سے رابطہ کیا ہے . ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے سلسلے میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور پی ٹی آئی رہنماء علی ظفر کے درمیان رابطہ ہوا ہے .


ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی کے جواب میں حکومت پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے رہی ہے، کمیٹی میں اتحادی جماعتوں کو بھی شامل کیا جائے گا . ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے نمائندوں کو بھی غیر رسمی بات چیت میں شامل کیا جائے گا . اتحادی جماعتوں اورپی ٹی آئی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد مذاکرات کو حتمی شکل دی جائے گی .
جے یو آئی نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکراتی عمل کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ
دریں اثنا جے یو آئی نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکراتی عمل کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے . ذرائع جے یو آئی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سے ہونے والے مذاکراتی اجلاس میں نہیں بیٹھیں گے .
واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی نے آج سپریم کورٹ میں الیکشن کیس کی سماعت میں کہا ہے کہ آج تک مجھ سے کسی نے رابطہ نہیں کیا، بس چیئرمین سینیٹ نے گزشتہ روز فون پر کہا کہ وزیراعظم کے اصرار پر رابطہ کر رہا ہوں، مگر چیئرمین سینیٹ نے صرف سینیٹرز کے نام مانگے ہیں، حکومت سنجیدہ ہے تو ابھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں، پی ٹی آٸی بات چیت کیلٸےسنجیدہ ہے، ہم آج ہی بیٹھنے کو تیار ہیں .

. .

متعلقہ خبریں