حکومت سنجیدہ ہے تو مذاکرات آج ہی ہوں گے، شاہ محمود


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے خط کا جواب دے دیا، اگر حکومت سنجیدہ ہے تو مذاکرات آج ہی ہوں گے . سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مذاکرات چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مقرر کردہ 3 رکنی کمیٹی ہی کرے گی .


شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت انتخابات سے راہ فرار چاہتی ہے، حکومت مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہے تونام پیش کرے، چیئرمین سینٹ کو خط کا جواب لکھ دیا ہے . اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ بھی چاہے تو آئین تبدیل نہیں کرسکتی، مذاکرات آئین کے مطابق کیے جائیں گے، آج مذاکرات شروع ہوئے تو ہم ویلکم کریں گے .
اس موقع پر وہاں موجود عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت الیکشن میں نہیں جائے گی، یہ تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں . مذاکرات وقت ضائع کرنے کی سازش ہے .

. .

متعلقہ خبریں