اسرائیل کیلیے جاسوسی؛ قطر میں بھارتی بحریہ کے 8 افسران کو موت کی سزا کا سامنا


دوحہ(قدرت روزنامہ)قطر میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار انڈین نیوی کے 2 کمانڈر سمیت 8 سابق اہلکاروں کو سزائے موت ہوسکتی ہے۔بھارتی اخبار کے مطابق انڈین نیوی کے اعلیٰ ملٹری ایوارڈ یافتہ کمانڈر پرنیندا تیواری سمیت 8 ریٹائرڈ افسران قطر میں الظاہرہ گلوبل ٹیکنالوجیز اینڈ کنسلٹنسی سروسز میں ملازمت کر رہے تھے۔
بھارتی بحریہ کے ان آٹھوں سابق افسران کو گزشتہ برس اگست میں قطر کے اسٹیٹ سیکیورٹی بیورو نے حراست میں لیا تھا۔ گرفتار ہونے والے 8 نیوی اہلکاروں میں سے دو کمانڈرز تھے۔مودی سرکار اپنے ان سابق افسران کی قطر میں گرفتاری سے لاعلم تھی۔ بے خبر بھارتی وزارت دفاع و خارجہ کو گرفتاری سے متعلق گرفتار شدگان میں سے ایک کی اہلیہ کی ٹوئٹ سے معلوم چلا۔
قطر کی خفیہ ایجنسی نے ان اہلکاروں کے ڈیجیٹل پیغامات کا سراغ لگایا تھا جس میں اہم قومی راز اسرائیل کو بتائے گئے تھے۔قطر میں قید بھارتی بحریہ کے ان 8 سابق اہلکاروں پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔قطر کے تفتیشی ادارے کی تحقیقات کے مطابق ان اہلکاروں نے اٹلی سے جدید آبدوزیں خریدنے سے متعلق قطر کے خفیہ پروگرام کی تفصیلات اسرائیل کو فراہم کی تھیں۔
اس الزام میں قطر کے انٹرنیشنل ملٹری آپریشنز کے سربراہ سمیت نجی دفاعی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر بھی گرفتار ہیں اور بھارتی نیوی کے آٹھوں افسران بھی اسی کمپنی میں ملازم تھے۔
قطر میں ملکی سلامتی، جاسوسی اور قومی راز کو افشا کرنے کے خلاف سخت قوانین رائج ہیں جن کی سزا موت ہے۔بھارتی بحریہ کے سابق اہلکاروں پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے مقدمے کی سماعت 3 مئی کو ہوگی جس میں ممکنہ طور پر ملزمان کو پھانسی کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔

Recent Posts

مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024-25 کا بجٹ جون کے…

18 mins ago

بجلی کی قیمت میں دو روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بجلی کی قیمت میں دو روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا…

20 mins ago

وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ سے ملائیشین گروپ کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے ملائیشین گروپ کے وفد…

30 mins ago

آئی جی کو ہدایت کی ہے کہ وکلاء کیخلاف طاقت کے استعمال سے گریز کریں، مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آئی جی کو…

36 mins ago

عدلیہ کو مائل کرنے کیلئے چیف جسٹس کو توسیع دینے کی بات کی جا رہی ہے، حامد خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر قانون دان حامد خان نے کہا ہے کہ خوش قسمتی ہے…

42 mins ago

چاہتا ہوں کمیشن بنے، 9 مئی کی تحقیقات کی جائیں، سابق صدر عارف علوی

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق صدر عارف علوی نے لاہور میں انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پی…

60 mins ago