بھارتی وزیرِ اعظم مودی سے ملاقات کی درخواست نہیں کی: بلاول بھٹو زرداری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی درخواست نہیں کی . یہ بات وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ’جیو نیوز‘ سے بات چیت کے دوران کہی ہے .


ان کا کہنا ہے کہ بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کروں گا، 4 مئی کو بھارت جا کر 5 مئی کو واپسی ہو گی . بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ میری اور خواہش تھی لیکن ابھی حالات ایسے نہیں ہیں .
’جیو نیوز‘ نے وزیرِ خارجہ سے سوال کیا کہ آپ بائے ایئر جائیں گے یا واہگہ کے ذریعے؟بلاول بھٹو زرداری نے جواب دیا کہ میں بھارت بائی ایئر جاؤں گا .

. .

متعلقہ خبریں