وزیر اعظم شہباز شریف پر اراکین اسمبلی نے مکمل اعتماد کا اظہار کردیا، مریم اورنگزیب


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف پر اراکین اسمبلی نے مکمل اعتماد کا اظہار کردیا . سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارلیمانی اتحاد کا تاریخی مظاہرہ، وزیر اعظم شہباز شریف پر اراکین اسمبلی کا مکمل اعتماد کا اظہار .


انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قرارداد پیش کی، 180 ارکان نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کیا . واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں