وینا ملک کی اداکاری کی دنیا میں7برس بعد واپسی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و میزبان وینا ملک ویب سیریز کے ذریعے 7 برس بعد اداکاری کی دنیا میں واپسی،جلد ہی پاکستان کے ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم ’اردو فلکس‘ کی سیاسی و سماجی مسئلے پر مبنی سیریز میں نظر آئیں گی . تفصیلات کے مطابق وینا ملک کا کہنا تھا کہ مزاحیہ انداز میں سیاست و سماجی حالات پر بنائی جانے والی ویب سیریز کی کہانی مزاحیہ مصنف و اسکرپٹ رائٹر ڈاکٹر محمد یونس بٹ نے لکھی ہے .

انہوں نے کہا کہ وہ اردو فلکس کی سیریز کے علاوہ بھی یونس بٹ کے چند دیگر اہم منصوبے پر کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں تاہم انہوں نے اس متعلق معلومات بتانے سے گریز کیا . واضح رہے کہ وینا ملک نے 2002 سے 2014 تک اداکاری کی، انہوں نے ناصرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کا لوہا منوایا . . .

متعلقہ خبریں