20کلو آٹے کا تھیلا مزید 40روپے مہنگا ہوگیا

لاہور(قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں 20کلو آٹے کا تھیلا مزید 40روپے مہنگا ہوگیا جبکہ گندم کی فی من قیمت2200روپے تک پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق آٹے کے 20کلو کے تھیلے کی قیمت40روپے کے اضافے کے بعد 1160سے 1200روپے ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ادارہ شماریات نے مختلف شہروں میں ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اعدادو شمار جاری کئے تھے جن کے مطابق 20کلوآٹے کاتھیلا 70 روپے تک مہنگا ہوا ہے۔