اسمال پاکس کی ویکسین منکی پاکس کیخلاف کام کرسکتی ہے، وزیر صحت سندھ


کراچی(قدرت روزنامہ) وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ سندھ میں منکی پاکس کا کوئی کیس نہیں ہے منکی پاکس کی ویکسین ہمارے ملک میں موجود نہیں ہے اس لیے شہری احتیاط کریں اسمال پاکس کی ویکسین بھی منکی پاکس کے خلاف کام کر سکتی ہے اس پر تحقیقات جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے موقع پر ای پی آئی کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
وزیر صحت سندھ نے مزید کہا کہ ہفتہ حفاظتی ٹیکہ جات منایا جا رہا ہے ، والدین سینٹرز آئیں 68 فیصد حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم مکمل ہو چکی ہے جبکہ25 فیصد والدین نے بچوں کو حفاظتی ٹیکے نہیں لگائے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بیس لاکھ کے قریب بچوں کو ٹیکے لگنے ہیں ہماری کوشش ہے 80 نوے فیصد تک کوریج پہنچ جائے ، کولرا کی ویکیسن بھی بچوں کو لگا رہے ہیں بچوں میں امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں۔
انہوں نے منکی پاکس کے حوالے سے کہا کہ ایئر پورٹ پر الرٹ جاری کر دیا ہے جن مسافروں کو ریشس ہیں ان کو چیک کیا جا رہا ہے۔ سندھ میں ابھی تک منکی پاکس کا کوئی کیس نہیں آیا۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت نے ایک ہزار کٹس فراہم کی ہیں۔ آغاخان، ڈاؤ اور سول میں سہولت موجود ہے لیاری کا ایک مشتبہ کیس سامنے آیا ہے بچے کے سیمپلز لیے ہیں زیادہ امکان چکن پاکس کا ہےمیری درخواست ہے صرف کنفرم کیسز میڈیا پر چلائے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ منکی پاکس میں اموات کی شرح بہت معمولی ہے آنکھوں سے دیکھ کر کسی کو منکی پاکس کا کیس نہیں کہہ سکتے ہیں جب تک تصدیق نہیں ہوتی ہم کسی کو نہیں بتاتے۔