سندھ میں طوفانی بارشوں کا امکان، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا


کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو تیار رہنے کے لیے الرٹ اور ہدایات جاری کردیں۔پی ڈی ایم اے نے صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ممکنہ بارشوں سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز بارشوں سے متعلق ایمرجنسی پلان مرتب کرلیں۔محکمہ موسمیات نے 28 اپریل تا یکم مئی طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کررکھی ہے۔
پیش گوئی کے مطابق میرپورخاص، لاڑکانہ، بدین، سانگھڑ، مٹیاری، عمرکوٹ، بدین، قمبر اور شہداد کوٹ میں طوفانی بارشوں سے طغیانی کا خدشہ ہے،ا س سلسلے میں سندھ کے تمام اضلاع میں ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ادویات سمیت عوام کے استعمال کی ضروری اشیا اسٹاک کرلی جائیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق ممکنہ طوفانی بارشوں سے سندھ بھر میں نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔ صوبے بھر کے تمام اسپتالوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 24 گھنٹے تیاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ممکنہ طوفانی بارشوں کے دوران سمندر میں طغیانی کے باعث عوام کو جانے سے روکا جائے۔ طوفانی بارشوں کے دوران عوام غیر ضروری طور گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ بجلی کی کھلی تاروں سے دُور رہا جائے اور انڈر پاسز یا نشیبی علاقوں میں جانے سے احتیاط برتی جائے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

3 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago