پاک فضائیہ کا طیارہ سوڈان سے 149 پاکستانیوں کو لیکر کراچی پہنچ گیا


کراچی(قدرت روزنامہ) پاک فضائیہ کا طیارہ سوڈان سے 149 پاکستانیوں کو لے کر کراچی پہنچ گیا۔ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کے ائربس اور سی 130 ہرکولیس طیارے سوڈان سے جدہ کے راستے پاکستانیوں کے انخلا میں مصروف عمل ہیں۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر سربراہ پاک فضائیہ نے پاک فضائیہ کے ٹرانسپورٹ فلیٹ کو سوڈان میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا کے احکامات جاری کردیے، جس کے بعد ائربس طیارہ 149 مسافروں کو لے کر جدہ سے کراچی بہ حفاظت لینڈ کر گیا۔
پاک فضائیہ کا سی-130 طیارہ پاکستانی مسافروں کو لے کر آج شام لینڈ کرے گا۔ پاک فضائیہ وزارت خارجہ اور سوڈان و سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانوں کے ساتھ مل کر پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے۔ پورٹ سوڈان نیو انٹرنیشنل ائرپورٹ سے ریسکیو کیے گئے پاکستانیوں کو پاک فضائیہ کے ٹرانسپورٹ طیاروں کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ مصیبت میں گھرے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کی بہ حفاظت وطن واپسی تک اپنے آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلا کی کوششوں پر پوری ٹیم کو شاباش دی ہے۔ انہوں نے پاکستانیوں کی واپسی کے آپریشن میں شریک آئی ایس آئی سمیت تمام فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

2 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

2 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

2 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

2 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

3 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

3 hours ago