کم کارڈیشین کی ہم شکل کا پلاسٹک سرجری کے چند روز بعد انتقال


کیلی فورنیا(قدرت روزنامہ) امریکی اسٹار کم کارڈیشین کی ہم شکل کرسٹینا ایشٹن پلاسٹک سرجری کے چند روز بعد انتقال کرگئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ماڈل اور رئیلٹی اسٹار کم کارڈیشین کی ہم شکل کرسٹینا ایشٹن کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کے باعث ہوا۔ انہوں نے چند روز قبل پلاسٹک سرجری کروائی تھی۔
کرسٹینا ایشٹن کے اہلخانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 34 سالہ کرسٹینا کی موت چند روز قبل پلاسٹک سرجری کے دوران صحت سے متعلق پیچیدگیاں پیدا ہونے کے باعث ہوا۔ ان کی موت میں علاج کے دوران غفلت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا اور اس سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔
کرسٹینا ایشٹن کیلی فورنیا میں رہائش پذیر تھیں اور انسٹا گرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 6 لاکھ 26 ہزار سے زیادہ ہے۔ ان کی آخری رسومات کے لیے اہلخانہ نے فنڈ قائم کردیا ہے۔ کرسٹینا ایشٹن نے کم کارڈیشین سے غیر معمولی مشابہت کے باعث کم وقت میں شہرت حاصل کی تھی۔