یو اے ای نے ایشیا کا سب سے بڑا ویزا سینٹر کراچی میں قائم کردیا


کراچی (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات نے ایشیا کا سب سے بڑا ویزا سینٹر کراچی میں قائم کردیا۔کراچی میں قائم کیے گئے ویزا سینٹر میں عوام کی سہولت کے لیے 11 کاؤنٹر بنائے گئے ہیں۔ویزا سینٹر کے قیام سے ویزے کے حصول کے لیے عوام کو ایجنٹوں سے نجات ملے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر سید ناصر شاہ نے بھی یو اے ای ویزا سینٹر کا دورہ کیا۔ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے ویزا سینٹر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ یہ ایشیا کا سب سے بڑا مرکز ہے، ویزا مرکز سندھ کے عوام کے لیے یو اے ای میں روزگار کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ یو اےا ی میں روزگار کے لیے نوجوانوں کو ورک ویزا جاری کیا جائے گا، سندھ حکومت متحدہ عرب امارات حکومت کی شکر گزار ہے۔