اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ کے گلوبل انفارمیشن ارلی وارننگ سسٹم کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس سال بھی شدید بارشوں اورسیلاب کا خطرہ ہے . رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان شدید بارشوں کے خطرات کا سامنا کرنے والے 20 ممالک میں شامل ہے .
مختلف ملکوں میں جون میں شدید بارشوں اور سیلاب سے غذائی قلت کا خدشہ ہے . گزشتہ سال 53 ممالک میں 22 کروڑ 20 لاکھ افرادکو غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑا تھا .
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے علاوہ افغانستان، ایران، تاجکستان، ترکمانستان، اور ترکیہ میں بھی شدید بارشوں کاخطرہ ہے .