عامر لیاقت کی موت پر قتل کا مقدمہ درج کرنے کی دانیہ کی درخواست مسترد


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کی عدالت نے مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی موت پر قتل کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ نے کراچی کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں سابق رکن قومی اسمبلی کی موت پر قتل کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔
دانیہ نے درخواست میں ممتاز، علی جاوید، عباس ، ثاقب اور تین نا معلوم افراد کو ملزم نامزد کرتے ہوئے ان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی تھی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عامر لیاقت کو 22 فروری 2022 کو کچھ افراد نے 25 کروڑ روپے دیےتھے اور جنہوں نے یہ رقم دی انہوں نے رقم دیتے وقت ویڈیو بھی بنائی تھی۔
عدالت نے دانیہ شاہ کی درخواست پر مختصر سماعت کے بعد اسے مسترد کردیا۔ خیال رہے کہ ممتاز ٹی وی اینکر، مقرر اور ایم این اے عامر لیاقت جون 2022 میں اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے تھے جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کی۔

Recent Posts

سموگ کی صورتحال ، وزیر تعلیم نے سکولوں کی بندش کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…

4 mins ago

کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…

7 mins ago

ہرنائی میں جھڑپ، 3 دہشتگرد ہلاک، میجرسمیت 2 جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…

10 mins ago

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار 500روپے کی کمی

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…

14 mins ago

دبئی حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ جاری کر دی

دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…

20 mins ago

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما جاں بحق

باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…

38 mins ago