سنجے دت اور ارشد وارثی کی جوڑی فلم ’آوارہ پاگل دیوانہ2‘ میں کاسٹ
ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی اداکار سنجے دت اور ارشد وارثی کی جوڑی، ایکشن و کامیڈی ہیرو اکشے کمار کے ساتھ ان کی ہٹ فلم ’آوارہ پاگل دیوانہ‘ کے سیکوئیل میں نظر آئیں گے۔بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ فلم کو احمد خان ہدایت کاری دیں گے جبکہ پہلے پارٹ کے اسٹار اداکار پریش راول، جونی لیور اور سنیل شیٹی بھی ٹیم کا حصہ رہیں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ’آوارہ پاگل دیوانہ 2‘ کے اندر متعدد سپراسٹار کو لیا جائے گا اور یہ فلم کاسٹ اور بجٹ کے اعتبار سے ایک بڑی فلم ہو گی جبکہ آئندہ ایک دو ماہ میں چند مزید بڑے نام بھی فلم میں شامل ہوسکتے ہیں۔
فلم ’آوارہ پاگل دیوانہ 2‘ اس وقت پری پروڈکشن اسٹیج پر ہے جبکہ دوسری طرف ڈائریکٹر احمد خان اور پروڈیوسر فیروز ناڈیاوالہ فلم کے اسکرپٹ پر کام کررہے ہیں۔