پاکستان

مذاکرات کا بنیادی نکتہ انتخابات کی طرف جانا ہے: فوادچودھری


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کاکہنا ہے کہ پاکستان میں عوام کو طاقت کا مرکز تسلیم کرکے انتخابات کی طرف جانا مذاکرات کا بنیادی نکتہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکمرانوں اور عوام کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا۔فواد چودھری کاکہنا تھا کہ کل اچھے ماحول میں بات چیت ہوئی، امید ہے آج معاملات آگے بڑھیں گے، ہم سب کو ایک دوسرے کا نکتہ نظر سمجھ کر ملک کیلئے آگے بڑھنا چاہیے۔


واضح رہے کہ آج دوبارہ دن تین بجے مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہوگا۔گزشتہ روز حکومتی نمائندوں اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان ملک میں ایک ہی دن انتخابات کرانے کے معاملے پر مذاکرات کا پہلا دور ہوا تھا ، حکومت کی جانب سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وفاقی وزیر ایاز صادق جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی، سید نوید قمر، ایم کیو ایم کی کشور زہرہ اور محمد ابو بکر مذاکراتی ٹیم کا حصہ تھے۔
مذاکرات میں تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے پہلے دور میں پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ دینے پر زور دیا۔

متعلقہ خبریں