پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف سے سرداراخترمینگل کی ملاقات، باہمی دل چسپی کے امور پرتبادلہ خیال


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر مینگل نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں سردار اختر مینگل نے بلوچستان کے عوام اور منتخب نمائندوں کی جانب سے ملکی بقا اور بلوچستان کی ترقی کے لیے وزیراعظم کے اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا.
دوران ملاقات وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے، باصلاحیت بلوچ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں جن کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے.وزیراعظم نے مزید کہا کہ گوادر بندرگاہ کی ترقی کے ساتھ ساتھ گوادر کے مقامی لوگوں کو بین الاقوامی معیار کی شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہوں۔
سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے نوجوانوں کی ترقی و خوشحالی کو اپنی اولین ترجیح بنایا، سیلاب کے دوران وزیرِ اعظم نے بلوچستان کے علاقوں کا خود دورہ کرکے متاثرہ بلوچوں کا درد بانٹا جو اس سے پہلے کبھی نہ ہوا تھا۔
چیئرمین بی این پی نے مزید کہا کہ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ ایک برس کے دوران شدید معاشی مشکلات اور قدرتی آفات کے باوجود ملکی معیشت کو مستحکم کیا۔

متعلقہ خبریں