لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کا کہنا ہے کہ شریفوں کا جہاں پاؤں پڑ جائے وہاں خیر نہیں ہوتی ، نواز شریف بھگوڑا ہے ملک آئے پھر بات ہوگی . لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کی اینٹی کرپشن میں درج مقدمے میں 6 مٸی تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی.
چوہدری پرویز الہی کے وکیل نے دلاٸل دیے کہ گوجرانوالہ میں اینٹی کرپشن نے ایک مقدمہ درج کیا .
درخواست گزار سابق وزیر اعلی ہے جس کے خلاف سیاسی نوعیت کا بدنیتی پر مبنی مقدمہ درج کیا گیا لہذا ہاٸی کورٹ حفاظتی ضمانت منظور کرے . عدالت نے چھ مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوٸے پچاس ہزار کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی .
پرویز الٰہی کے خلاف سڑکوں کے ٹھیکے من پسند افراد کو دینے اور کک بیکس کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے . سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پرویز الہی نے کہا کہ شریفوں کا جہاں پاؤں پڑ جائے وہاں خیر نہیں ہوتی ، نواز شریف بھگوڑا ہے واپس آئے تب ہی بات ہو گی .