کچے میں پولیس آپریشن، 51 ہزار ایکٹر علاقہ کلیئر۔ تین ڈکیت ہلاک


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پنجاب پولیس نے کچے کے علاقے میں آپریشن کے دوران تین ڈاکوؤں کو ہلاک کر کے 51 ہزار ایکٹر علاقہ کلیئر کروالیا۔آئی جی پنجاب نے نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو کچے کے علاقے میں جاری آپریشن پر بریفنگ دی اور بتایا کہ شرپسندوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیے گئے ہیں جبکہ 8 زخمی سمیت 46 شرپسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دیگر علاقے کلیئر کرانے کیلیے آپریشن تیز، تازہ دم سستے کچے کے علاقے میں پہنچ گئے، خطرناک ترین گینگ قابل سکھانی کے گرد گھیرا تنگ اور علاقے میں مکمل ناکہ بندی کردی گئی ہے۔ آئی نے مزید بتایا کہ کلیئر کرائے گئے علاقے میں پولیس چوکیاں قائم کردی گئیں ہیں۔
دوسری جانب نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا کچے کے علاقے میں آپریشن پر پولیس کارکردگی پر اظہار اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اہلکاروں اور افسران کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کچے کے شرپسندوں کو ختم کر کے پائیدار امن قائم کیا جائے اور علاقے میں سڑکوں کی بحالی، پلوں کی مرمت کے حوالے سے منصوبہ تیار کر کے پیش کیا جائے تاکہ ترقیاتی کام شروع ہوں۔