عوام کو پاسپورٹ اب کتنے دنوں میں ملے گا؟ نئی ہدایت جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاسپورٹ اجرا سے متعلق امیگریشن ڈاریکٹوریٹ نے نئی ہدایت جاری کردیں . ایکسپریس نیوز کے مطابق پاسپورٹ کے اجرا کیلئے حکام نے ڈلیوری ٹائم میں کمی کردی ہے، نارمل درخواست والا پاسپورٹ اب 10 روز میں درخواست گزاروں کو ملے گا .


دخواست گزاروں کو ارجنٹ پاسپورٹ 4 روز اور فاسٹ ٹریک درخواست کے حامل پاسپورٹ 2 دنوں میں ملے گا، ڈی جی پاسپورٹ کے احکامات پر ملک سمیت دنیا بھر میں پاکستانی قونصلیٹس کو ہدایات جاری کردی گئی .
ترجمان پاسپورٹس امگریشن ڈاریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ عوام کی سہولت کیلئے پاسپورٹ اجرا جلد سے جلد کرنے کی ہدایت ہے . قبل ازیں نارمل پاسپورٹ 14 روز، ارجنٹ 7 روز اور فاسٹ ٹریک والا 4 روز میں ملتا تھا .

. .

متعلقہ خبریں