پولیس نے جو کیا سو کیا اپنوں نے بھی کم نہیں کیا، چوہدری سالک پھوپھی پر برہم


لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت کے بیٹے چوہدری سالک حسین اپنی پھوپھی پر برہم ہوگئے۔پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر چوہدری سالک نے ٹوئٹ کیا کہ پولیس کا کسی کے گھر پہ حملہ کرنا انتہائی شرمناک ہے۔ حکومت کو گھروں کی حرمت کی عزت کرنی چاہئے اور پولیس کے اس عمل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ سیاست میں یہ سب کب تک چلتا رہے گا۔
چوہدری سالک نے بتایا کہ رات کو پولیس نے ہمارےگھر پر ریڈ کی اور گھر کا داخلی دروازہ توڑنےکی کوشش کی۔ ان کو بتایا گھر پر والد اور والدہ کے علاوہ کوئی بھی موجود نہیں ہے، اگر گھر کے اندر داخل ہوئے تو میں مزاحمت کروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی صاحب کی سالی جو میری پھپھو ہیں، نے پولیس کو بتایا کہ پرویز الٰہی صاحب ہمارے گھر موجود ہیں اور کہا وہ اندر ہی ہیں، توڑو دروازہ۔ پولیس نے جو کیا سو کیا لیکن اپنوں نے بھی کم نہیں کیا۔