پاکستان اماراتی حکام کا پی ٹی سی ایل نجکاری کا مسئلہ حل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان اماراتی حکام نے پی ٹی سی ایل نجکاری کا مسئلہ حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان اور متحدہ عرب اماراتی حکام نے پی ٹی سی ایل کی نجکاری کے 80 کروڑ ڈالر کے لگ بھگ کے واجبات سمیت تمام مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جمعہ کے روز وزارت خزانہ میں اتصالات پاکستان کے سی ای او عبدالرحمن الرحیم النوریانی نے وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار سے ملاقات کی، فریقین نے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
فریقین نے گفتگو کے دوران پی ٹی سی ایل سے متعلق تمام مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔