ایس ای سی پی نے نئے سینٹرلائزڈ گیٹ وے پورٹل کی منظوری دیدی
کراچی(قدرت روزنامہ) ایس ای سی پی نے نئے سینٹرلائزڈ گیٹ وے پورٹل کی منظوری دیدی۔سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ریگولیٹڈ سیکٹرز میں مختلف اثاثہ جات کی کلاسوں میں صارفین کوڈیجیٹل آن بورڈنگ کی سہولت فراہم کرنے اور بار بار کے وائی سی پروسیسنگ کی ضرورت کو دور کرنے کے لیے سینٹرلائزڈ گیٹ وے پورٹل کی منظوری دے دی ہے۔
یہ سینٹرلائزڈ ڈیجیٹل آن بورڈنگ پلیٹ فارم ایس ای سی پی کے ریگولیٹ کردہ مختلف ایسیٹ کلاسوں ڈیجیٹل آن بورڈنگ کے عمل کو متعارف کرانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔اس پلیٹ فارم کے نفاذ کے نتیجے میں صارفین کی تفصیلات صرف ایک بار پراسس کرنی پڑیں گی۔