معروف کامیڈین عمر شریف کی صحت سے متعلق ان کے بیٹے کا اہم بیان سامنے آگیا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کے معروف اداکار اور کامیڈین عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے کہا ہے کہ میرے والد دل کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور ان کا علاج جاری ہے . جواد عمر نے سوشل میڈیا پر وائر ل عمر شریف کی تشویشناک حالت کی خبروں کی تردید بھی کی .

تفصیلات کے مطابق جواد عمرنے عمر شریف کی تشویش ناک حالت کی جھوٹی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کافی عرصے سے والد صاحب دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر تکالیف میں مبتلا ہیں جبکہ ان کی یادداشت بھی خراب ہو گئی ہے اور اس سلسلہ میں ان کا علاج جار ی ہے،جلد ان کے ساتھ ویڈیو جاری کریں گے . جواد عمر نے مزید کہا کہ عمر شریف کے چاہنے والے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں . . .

متعلقہ خبریں