ماہرہ خان کی تین برس بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے تین برس بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی کا اعلان کردیا۔ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ وہ ٹی وی ڈرامے ’رضیہ‘ کے ساتھ چھوٹی اسکرین پر واپس آرہی ہیں۔
ماہرہ خان نے آخری ٹی وی سیریل 2021 میں کیا تھا اور اس کا نام ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ تھا۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے انسٹاگرام پر مداحوں کو سرپرائز دیتے ہوئے اپنے کردار کی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ ’رضیہ‘ بہت جلد ایکسپریس انٹرینمنٹ پر آرہی ہے۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک امیوزمنٹ پارک میں کرسی پر بیٹھی ہیں اور ان کے بالوں میں ایک رنگین پراندہ لگا ہوا ہے۔پروجیکٹ کا آغاز جون میں ہوگا لیکن کاسٹ اور ریلیز کی تاریخ کے متعلق کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہے۔