ماہرہ خان کی تین برس بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی


کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے تین برس بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی کا اعلان کردیا . اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ وہ ٹی وی ڈرامے ’رضیہ‘ کے ساتھ چھوٹی اسکرین پر واپس آرہی ہیں .


ماہرہ خان نے آخری ٹی وی سیریل 2021 میں کیا تھا اور اس کا نام ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ تھا .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)


اداکارہ نے انسٹاگرام پر مداحوں کو سرپرائز دیتے ہوئے اپنے کردار کی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ ’رضیہ‘ بہت جلد ایکسپریس انٹرینمنٹ پر آرہی ہے .
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک امیوزمنٹ پارک میں کرسی پر بیٹھی ہیں اور ان کے بالوں میں ایک رنگین پراندہ لگا ہوا ہے . پروجیکٹ کا آغاز جون میں ہوگا لیکن کاسٹ اور ریلیز کی تاریخ کے متعلق کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں