ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے ماضی میں ایک بار ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی سے درخواست کی کہ وہ اپنی فلم سے سابقہ حسینہ عالم خوب رو اداکارہ ایشوریا رائے کو نکال دیں . بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سلمان خان اور اداکارہ ایشوریا رائے کے افیئرز کے چرچے ایک وقت میں زبان زد عام تھے تاہم اس کے باوجود سلمان خان نے انہیں فلم سے نکالنے کی درخواست کی .
جی ہاں یہ اس وقت کی بات ہے جب 2002 میں سلمان خان اور ایشوریا رائے کا بریک اپ ہوا تھا . سلمان خان کو جب اس بات کا علم ہوا کہ اداکارہ ایشوریا رائے نے 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ہم تمہارے ہیں صنم‘ کے بعد مزید ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ہے تو انہوں نے بھی ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کو فلم ’باجی راؤ مستانی‘ میں کاسٹ کرنے سے روک دیا .
سلمان خان نے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی سے درخواست کی کہ وہ فلم ’باجی راؤ مستانی‘ میں اداکارہ ایشوریا رائے کی جگہ کترینہ کیف کو کاسٹ کریں . تاہم سنجے لیلا بھنسالی سلمان خان کی رائے سے متفق نہ ہوئے اور انہوں نے مذکورہ فلم اس وقت بنانے کا خیال چھوڑ دیا بعدازاں انہوں نے یہ فلم اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے ہمراہ بنائی .