تسلیم کرتا ہوں ہم تھوڑے سست ہو جاتے ہیں، مراد علی شاہ


کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تسلیم کرتا ہوں ہم تھوڑے سست ہو جاتے ہیں لیکن لوگوں نے ہمیں بار بار یاد دہانی کرانی ہے۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے آٹزم سے متعلق کام 2018 میں شروع کیا تھا، سندھ حکومت کے 66 سینٹرز اس وقت کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم این جی اوز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، 2019 میں گلستان جوہر میں سی آرٹس کے نام سے اسکول بنایا، ایک سینٹر حیدرآباد میں چل رہا ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ہم کوشش کرتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کریں، میں یا کوئی اور آپ کو راستے میں مل جائیں تو ہمیں یاد دلائیں کہ ہم نے کیا چیز پوری نہیں کی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ تنقید ہوتی ہے بہت ہوتی ہے لیکن میں بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہوں، اگلے ماہ کچھ پارکس آٹزم کا شکار بچوں کے لیے مختص کردیں گے.