اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئندہ مالی سال 2023-24 کے وفاقی بجٹ میں دکانداروں پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ حکام اور ایف بی آر حکام کے درمیان آج اہم اجلاس ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے مطالبات کی روشنی میں بجٹ میں ٹیکس تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔
آئی ایم ایف شرائط پر دکانداروں پر ٹیکس عائد کرنے کے لیے اسپیشل اسکیم لانچ کی جائے گی۔اسپیشل اسکیم کے تحت دکانداروں کے لیے بجلی کے بلوں پر ٹیکس لگایا جائے گا، بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں دکانداروں سے بجلی کے بلوں کی مد میں ٹیکس وصول کریں گی۔
سالانہ 1 کروڑ آمدن والے دکانداروں پر ٹیکس کے لیے ایف بی آر اسپیشل اسکیم تیار کر رہا ہے، آئی ایم ایف نے بیس لاکھ دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانےکی تجویز دی ہے۔اسپیشل اسکیم میں شامل دکانداروں کو ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں شامل کیا جائے گا، سالانہ 1 کروڑ آمدن والے دکاندار اور سروسز فراہم کرنے والوں کے لیے اسکیم لانچ ہو گی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…