مذاکرات الیکشن کے لیے کر رہے ہیں یا این آر او کے لیے؟ طلال کا فواد کے بیان پر ردعمل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات الیکشن کے لیے کر رہے ہیں یا این آر او کے لیے؟ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ مذاکرات کے پیچھے نہ چھپیں، چوری کا حساب دیں، فواد صاحب!


مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا ہے کہ آپ کا خیال ہے مذاکرات کی آڑ میں گوگی، پنکی، بھٹی، خان کی چوری معاف کر دی جائے؟انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی کو یہاں تک لانے والا اس کا بیٹا ہے جس نے پنجاب کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا .
طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کا بیٹا پنجاب کو لوٹ کر ملک سے بھاگ گیا .

فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایک طرف مذاکرات، دوسری طرف گرفتاریاں ہو رہی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں