میں موت سے مل کر واپس آئی ہوں، اداکارہ نیتی ٹیلر


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیتی ٹیلر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ حقیقی زندگی میں موت سے مل کر واپس آئی ہیں۔سلمان خان کی فلم ’کیک‘ میں نواز الدین کا ایک ڈائیلاگ ہے کہ ’میں موت کو چھو کر ٹَک سے واپس آسکتا ہوں‘ ، بھارتی ڈرامہ بڑے اچھے لگتے ہیں 2 کی اداکارہ نیتی ٹیلر پر صادر آتا ہے۔
انہوں نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا ہے وہ ’بلیو بیبی‘ ہیں یعنی جس وقت ان کی پیدائش ہوئی تھی اس وقت وہ پیدائش کے فوراً بعد ہی چند منٹوں کے لئے مر گئی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ پیدائشی طور پر ایک خاص طبی تکلیف سے دو چار ہیں، جس کی وجہ سے انہیں بھاگنے، ڈوڑنے، رقص کرنے یا پھر تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس بیماری کی وجہ سے بچپن میں مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم اب وہ بالکل ٹھیک ہیں۔