سونم کپور اور ٹام کروز کنگ چارلس کی تاج پوشی کے کنسرٹ میں پرفارم کریں گے


لندن(قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ سونم کپور، ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز سمیت دیگر اسٹارز کنگ چارلس سوم کی تاجپوشی کے جشن کا حصہ ہوں گی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 7 مئی کو برطانیہ کے کنگ چارلس سوم کی تاجپوشی دوسرے روز گرینڈ کنسرٹ میں بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کے فلمی اور میوزک اسٹارز کی پرفارمنس شامل ہوگی۔
ان میں ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز، میوزیکل گروپ دی پسی کیٹ ڈولز اور بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور بھی شامل ہوں گی۔ ورائٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق سونم کامن ویلتھ ورچوئل کوئر کو متعارف کروانے کے لیے اسٹیج کا حصہ بنیں گی۔

برطانیہ کے شاہی خاندان کیلئے یہ بالی ووڈ اسٹار انیل کپور کی بیٹی سونم کپور کی پہلی پرفارمنس ہوگی اس سے قبل 1997 میں ٹام کروز نے شہزادی ڈیانا کی آخری رسومات میں شرکت کی تھی۔ سونم اپنے شوہر آنند آہوجا اور بیٹے وایو کے ساتھ لندن میں مقیم ہیں۔

واضح رہے کہ بکنگھم پیلس میں کنگ چارلس سوم کی تاجپوشی کے جشن اور تقریبات کا آغاز 6 مئی سے ہوگا جو ہفتے بھر جاری رہے گا۔
کنگ چارلس کی تاج پوشی 6 مئی کو ہوگی جبکہ 7 مئی کو اس کے جشن میں گرینڈ کنسرٹ کا اہتمام کیا جائے گا۔

Recent Posts

کے الیکٹرک بے لگام گھوڑا اور آئین کی خلاف ورزی کررہا ہے، شرجیل میمن

کراچی(قدرت روزنامہ)سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک ایک بے…

16 mins ago

سردار تنویر الیاس کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر…

24 mins ago

بابراعظم نے ٹی 20کرکٹ میں روہت شرما سے اہم اعزاز چھین لیا

لاہور(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے رنز کی دوڑ میں…

30 mins ago

ریاست لوگوں کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، پشاور ہائی کورٹ

پشاور(قدرت روزنامہ) لاپتا افراد سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے…

34 mins ago

بجٹ سے پہلے حکومت نے پیٹرول کے حوالے سے کیا فیصلہ کرنا ہے ۔۔؟ مصدق ملک نے کھل کر بتا دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ بجٹ سے پہلے…

38 mins ago

چیئرمین پی سی بی سے وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کی ملاقات، ایشین چیمپئن شپ میں کامیابی پر15لاکھ کا چیک دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی)کے چیئرمین محسن نقوی نے ایشین چیمپئن شپ میں…

41 mins ago