ایشوریہ رائے کی فلم ’پونیئن سیلون 2‘ ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر چھا گئی


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی سُپر اسٹار ایشوریہ رائے کی تامل فلم پونیئن سیلون 2 نے ریلیز کے پہلے ہی دن فاکس آفس پر دھوم مچا دی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری کے معروف فلم ساز مانی رتنم کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم پونیئن سیلون 2 کو بھارتی سنیما گھروں میں خوب پذیرائی مل رہی ہے اور اس کی ریلیز کے پہلے دن باکس آفس پر زبردست اوپننگ ہوئی ہے۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے دن تامل، تلوگو، ملیالم، ہندی اور کنڑ زبانوں میں تقریباً 33-35 کروڑ روپے کمائے ہیں جبکہ فلم کی ایڈوانس بکنگ 10 کروڑ روپے کے قریب تھی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by AishwaryaRaiBachchan (@aishwaryaraibachchan_arb)


پوننین سیلون میں ایشوریا رائے بچن 2 مختلف کرداروں میں نظر آرہی ہیں ایشوریہ کی شاندار اداکاری کو مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے۔
مانی رتنم کی اس فلم کی کہانی 10ویں صدی عیسوی میں ہندستان کی سب سے بڑی ریاست شمار ہونے والی چولا سلطنت کے گرد گھومتی ہے ایشوریہ نے جس کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے۔یاد رہے کہ اس فلم کے پہلے حصے پونیئن سیلون 1 نے بھی دنیا بھر سے ریکارڈ توڑ کمائی کی تھی۔