چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کا فیصلہ


فیصل آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر فیصل آباد نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر فیصل آباد عرفان کوثر نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر چیف الیکشن کمشنر کے اثاثہ جات کی تفصیلات بھی مانگ لیں، ڈی ای سی فیصل آباد نے خط میں سیکرٹری الیکشن کمیشن سے چیف الیکشن کمشنر کے اثاثوں کی مکمل تفصیلات دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سکندر سلطان راجہ کے چیف الیکشن کمشنر بننے سے پہلے اور اب جتنے اثاثے ہیں تمام کی تفصیلات فراہم کی جائیں، اس کے علاوہ خط میں چیف الیکشن کمشنر کے بڑے بیٹے کے اثاثوں کی تفصیلات کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
درخواست گزار نے سال 2022 اور 2023 میں ہونے والی DDWP کی میٹنگ کے منٹس اور PWD کو فراہم کردہ فنڈز کی تفصیلات بھی مانگی ہیں، الیکشن کمیشن میں گریڈ 17 سے 21 تک کے افسران کی سینیارٹی لسٹ کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں، تمام معلومات 5 مئی تک فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔