پرویز الٰہی کے گھر چھاپہ، گیٹ توڑ کر نئی روایتیں ڈالی جا رہی ہیں، اعتزاز احسن
لاہور(قدرت روزنامہ) معروف قانون دان اعتزاز احسن نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے گھر چھاپہ، بکتر بند گاڑی سے گیٹ توڑ کر نئی روایتیں ڈالی جا رہی ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ بربریت سے حکومت اور اتحادیوں کو نقصان ہوا ہے، ایسے لگتا ہے یہ مذاکرات سے گریز کر رہے ہیں، یہ کوشش کر رہے ہیں 90 دن کے معاملے پر عدالت مجبور ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت مذاکرات سے نکلنا چاہتی ہے، ساری کارروائی پر توہین عدالت ہی لگے گی، میری پرویز الہیٰ سے نہیں فیملی سے ملاقات ہوئی۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ پی ٹی آئی کو سوچنا چاہیے کہیں پلان تو نہیں، پرویز الہیٰ کے گھر کا دروازہ بکتر بند گاڑی سے توڑنے کی کوشش کی گئی، کیوں نئی قسم کی روایتیں ڈالی جا رہی ہیں۔