عمران کو دھمکیاں: مریم، رانا ثنا کیخلاف مقدمہ درج کرنیکی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کو دھمکیاں دینے کے الزام پر مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
دوران سماعت درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ مریم نواز اور رانا ثناء اللہ نے عمران خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، ایف آئی آر کیلئے پولیس سے رابطہ کیا لیکن درخواست ہی وصول نہیں کی گئی۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ مریم نواز اور رانا ثناء کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔
ن لیگ کے وکیل نے کہا کہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے مسترد کی جائے۔بعدازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست پرفیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 13 مئی تک ملتوی کردی۔