پاکستان میں اسلام پر عمل ہو رہا نہ ہی مغرب کے نظام عدل پر: حافظ حمد اللہ
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ افسوس پاکستان میں اسلام پر عمل ہو رہا ہے اور نہ مغرب کے نظام عدل پر۔
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک پر اپنے رد عمل میں پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی کو صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ دینے والا خود صادق اور امین نہیں، جو خود صادق اور امین نہیں وہ کسی اور کو کیسے صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ دے سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو اب بھی نوٹس نہیں لینا چاہیے کیونکہ نوٹس صرف کمزور، سویلین اور سیاستدانوں کیلئے ہوتا ہے، عدالت نے توہین عدالت کے برقعہ میں خود کو چھپایا ہوا ہے، اس برقعہ کے پیچھے کیا کچھ باحجاب ہو رہا ہے یہ اور اس سے پہلے آنے والی آڈیوز اس کا ثبوت ہے، ایسے افعال اسلام میں قابل سزا ہیں اور مغرب میں بھی۔