پاکستان تحریک انصاف یوم مزدور پر لاہور میں ریلی نکالے گی
لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے یوم مزدور کے موقع پر لاہور میں ریلی کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے بتایا کہ چیئرمین عمران خان کی قیادت میں پیر کے روز ریلی نکالی جائے گی، پیدل ریلی کا آغاز یکم مئی دوپہر 1 بجے لبرٹی چوک سے ناصر باغ تک کیا جائے گا۔
حماد اظہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے مزدوروں کے عالمی دن پر مہنگائی اور بےروزگاری کے ہاتھوں پسے طبقے کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی رہنما نے عوام سے اپیل کی کہ اشرافیہ کے ظلم کا شکار مزدوروں کے حقوق اور ملک کے آئین کے تحفظ کی خاطر سب لوگ باہر نکلیں۔
اہم اطلاع:
پیر کے روز لاہور سے ریلی روانہ ہو گی جس کی قیادت چیرمین عمران خان کریں گے۔ مزدوروں کے دن مہنگائی اور بےروزگاری سے پسے مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ملک کے آئین کے تحفظ کی خاطر سب لوگ باہر نکلیں۔یکم مئی، دوپہر ایک بجے
لبرٹی چوک سے ناصر باغ تک پیدل ریلی۔— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) April 29, 2023