کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، کہیں گرد آلود ہوائیں تو کہیں بادل


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں سرجانی اور اورنگی ٹاون سمیت مختلف علاقوں میں بارش نے رنگ جمادیا۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی کے مغرب میں بارش برسانے والے بادل موجود ہیں۔
شہر کے مختلف علاقوں فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، عزیز آباد اور گلشن اقبال میں بھی بارش ہوئی۔دوسری طرف کراچی کے وسطی علاقے میں گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ گرج چمک کے ساتھ بادل شمال کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی اور گرد نواح میں بارش کا امکان ہے۔