کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، کہیں گرد آلود ہوائیں تو کہیں بادل


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں سرجانی اور اورنگی ٹاون سمیت مختلف علاقوں میں بارش نے رنگ جمادیا . موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی کے مغرب میں بارش برسانے والے بادل موجود ہیں .


شہر کے مختلف علاقوں فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، عزیز آباد اور گلشن اقبال میں بھی بارش ہوئی . دوسری طرف کراچی کے وسطی علاقے میں گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ گرج چمک کے ساتھ بادل شمال کی جانب بڑھ رہے ہیں .
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی اور گرد نواح میں بارش کا امکان ہے .

. .

متعلقہ خبریں