کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، ملیر میں ژالہ باری


کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد کے مختلف علاقوں میں اچانک کالی گھٹائیں چھانے سے تیز بارش ہوئی جبکہ ضلع ملیر میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق لیاری، بلدیہ ٹاؤن، اولڈ سٹی ایریا، گارڈن ایسٹ، گارڈن ویسٹ، نشتر روڈ، رام سوامی، رنچھوڑ لائن، سولجر بازار، اورنگی ٹاون، گلشن اقبال، لیاقت آباد اور گلستان جوہر سمیت دیگر علاقوں میں بادل برس پڑے۔
شہر میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کے باعث بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی، شہر میں 300 سے زائد فیڈرز متاثر ہوگئے۔کورنگی، لانڈھی، لیاقت آباد، گلشن اقبال، نارتھ کراچی، گڈاپ، ایف بی ایریا، گلستان جوہر، شاہ فیصل کالونی، اورنگی ٹاون، بلدیہ ٹاون، ملیر اور لیاری کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے شہر میں بارش کا سسٹم 2 مئی تک فعال رہنے کی پیش گوئی کر دی ہے۔ آج کراچی میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔کل (پیر) کو بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے جبکہ منگل کو گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے۔
مغربی ہواوں کی لہر جنوبی بلوچستان اور سندھ پر برقرار ہے جبکہ سسٹم کا پھیلاو شمالی بحیرہ عرب تک پھیلا ہوا ہے۔دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی بارش کا سسٹم 2 مئی تک بارشوں کا سبب بن سکتا ہے۔ اس کے زیر اثر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشیں متوقع ہے۔ دیہی سندھ کے کچھ اضلاع میں ژالہ باری اور گرد وغبار کے طوفان جیسی صورتحال ہوسکتی ہے۔

Recent Posts

پاکستان نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ سکواڈ کیلئے 15 کھلاڑیوں کے نام فائنل کر لیئے ، کون کون شامل ؟ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بوڈ نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ کے 15…

2 mins ago

حکومت کی نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے پر حکمِ امتناع خارج کرنے کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے نان فائلرز کی موبائل…

3 mins ago

ماہرہ خان نے سٹیج پر اپنے اوپر ’نامعلوم چیز‘ پھینکنے والے شخص کو انتہائی خوبصورت جواب دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ )کوئٹہ میں ہونے والے پاکستان لٹریچر فیسٹیول کے دوران پیش آنے والے…

9 mins ago

فواد خان جیسے بڑے اداکاروں سے میرا موازانہ قابلِ فخر ہے، بھارتی اداکار

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے معروف فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ‘ہیرامنڈی : دی ڈائمنڈ…

13 mins ago

کیریبیئنز آج بھی سوئنگ کے سلطان ’وسیم اکرم‘ کے سحر میں مبتلا

کراچی(قدرت روزنامہ)کیریبیئنز ابھی تک سابق سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے سحر میں مبتلا ہیں۔…

23 mins ago

سبزی خوروں کی غذاؤں اور بہتر صحت کے درمیان تعلق کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک نئے تجزیے کے مطابق سبزی خوروں کی غذاؤں کا تعلق بہتر…

28 mins ago