کوئٹہ: گوشت، دودھ اور دہی کی من مانی قیمتوں پر فروخت


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں گوشت، دودھ اور دہی کی فروخت سے متعلق سرکاری نرخ نامے کو نظر انداز کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق شہر میں بکرے، گائے کے گوشت، دودھ اور دہی کی من مانی قیمت پر فروخت جاری ہے۔
بکرے کا گوشت 1800 سے 2000 روپے فی کلو جبکہ گائے کا گوشت 900 سے 1000 روپے فی کلو تک میں فروخت کیا جا رہا ہے۔سرکاری طور پر بکرے کے فی کلو گوشت کی قیمت 1300 اور گائے کی 700 روپے فی کلو مقرر ہے۔
کوئٹہ میں دودھ کو 200 روپے فی لیٹر اور دہی کو 220 روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔دودھ کی سرکاری قیمت 180 روپے فی لیٹر اور دہی کی 200 روپے فی کلو مقرر ہے۔