رمضان میں مفت آٹا کہاں تقسیم ہوا؟ مریم اورنگزیب نے بتا دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ رمضان میں پنجاب، خیبر پختون خوا، سندھ اور اسلام آباد میں مفت آٹا فراہم کیا گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کروڑوں غریبوں کو مہنگائی میں پوری شفافیت اور ایمانداری سے مفت آٹا فراہم ہوا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مفت آٹا فراہمی کی خود نگرانی کی۔


انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شہروں کے دورے کر کے جائزہ لیا۔وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ تاریخی اسکیم کی کامیابی میں انتظامی افسران اور عملے نے دن رات محنت کی جو قابلِ ستائش ہے۔