وزیراعظم شہبازشریف کی گندم ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت سرکاری سطح پر گندم کی خریداری پر جائزہ اجلاس ہوا، وزیراعظم نے گندم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات کر دیں۔
وزیراعظم نے ملک میں گندم کی 2 کروڑ 75 لاکھ میٹرک ٹن ریکارڈ پیداوار پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ نااہل حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے پاکستان گندم درآمد کرنے والا ملک بنا۔انہوں نے کہا کہ خدا کے فضل وکرم سے اس سال گندم کی گزشتہ 10 سالوں کی نسبت زیادہ پیداوار ہوئی، حکومت کے کسانوں کو معیاری بیج اور کھاد کی فراہمی کی بدولت شاندار پیداوار کا حصول ممکن ہوا، آئندہ سال حکومت اس سے بھی زیادہ پیداوار کیلئے حکمتِ عملی مرتب کر رہی ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال بارشوں اور سیلاب کے باوجود گندم کی بمپر کراپ بہترین گورننس کا منہ بولتا ثبوت ہے، تمام تر مالی مشکلات کے باوجود گندم کی بمپر پیداوار پر کاشت کار اور پوری قوم مبارک باد کی مستحق ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ گزشتہ حکومت نے کسانوں کو کھاد کیلئے پورا پورا دن لمبی قطاروں میں کھڑا رکھا، صوبائی اور وفاقی محکمے براہِ راست کسانوں سے گندم خریدیں تاکہ کاشتکار کو بھرپور فائدہ پہنچے، تمام افسران گندم کی بروقت خریداری یقینی بنائیں۔
اس موقع پر وزیراعظم نے وفاقی وزیر غذائی تحفظ طارق بشیر چیمہ اور متعلقہ حکام کو مبارکباد دی۔

Recent Posts

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

9 mins ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

17 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

33 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

37 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

49 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت بڑھانے کا معاملہ: پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے سر جوڑ لیے

پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…

59 mins ago