کراچی: جماعت اسلامی کا مردم شماری کے معاملے پر احتجاج کا اعلان
کراچی(قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی سندھ نے مردم شماری کے معاملے شاہراہ فیصل پر بھرپور احتجاج کا اعلان کر دیا۔اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سندھ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مردم شماری سے متعلق مطالبات حکومت کے سامنے رکھے ہیں، شاہراہ فیصل پر آج تاریخی احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جو فرد جہاں ہے اسے وہاں گنا جائے، ہم کسی سوداگری کو نہیں مانیں گے، وڈیرے اور جاگیردار طاقت کے نشے میں چور ہیں، وڈیرے سندھیوں کے حقوق کا استحصال کر رہےہیں۔
حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں ساڑھے 3 کروڑ لوگ رہتے ہیں، کراچی کے لوگوں کو گنا بھی جائے اور وسائل بھی دیے جائیں۔