مارننگ شوز میں فالتو لوگوں کی تعریف نہیں کرسکتی، ایمان علی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمان علی کا کہنا ہے کہ مارننگ شوز میں جاکر فالتو لوگوں کی تعریف نہیں کرسکتی۔پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمان علی نے ایک ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان مومن ثاقب کے سوالوں کے مزاحیہ جوابات دیئے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا سے مجھے اس لئے چِڑ ہے کیونکہ وہاں پر لوگ بدتمیزی کرتے ہیں اور سستے لوگوں کی طرح تصویریں ڈالنی پڑتی ہیں۔
انہوں نے مارننگ شو کی میزبانی کے سوال کے حوالے سے کہا کہ ایسے شوز میں کسی کو بھی بُلا لیاجاتا ہے اور پھر فالتو لوگوں کی تعریف شروع ہوجاتی ہیں، جو میں نہیں کرسکتی۔ایمان علی نے مزید کہا کہ میرے انٹرویوز کی فضول باتیں وائرل ہوجاتی ہیں اور اہم باتیں رہ جاتی ہیں۔