رواں سال سے عازمین حج کو آب زمزم مفت نہیں ملے گا، خریدنا پڑےگا، ذرائع


ریاض (قدرت روزنامہ)رواں سال سے عازمین حج کو آب زمزم مفت نہیں ملے گا بلکہ اسے خریدنا پڑے گا . ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر حاجی کو پاکستان واپس پہنچنے پر صرف 5 لیٹر آب زمزم ملے گا، آب زمزم کےلیے فی کس 1114 روپے ادا کرنے ہوں گے جو 15 سعودی ریال بنتے ہیں .


ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پاکستانی حاجیوں کو 8 لاکھ 96 ہزار لیٹر آب زمزم فراہم کیا جائے گا . ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین سے آب زمزم کی قیمت حج اخراجات میں پیشگی لی جا رہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں